پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بیمار، معذور اور بزرگ افراد کیلئے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف، سروس حاصل کرنے کیلئے کیا کام کرنا ہوگا؟جانئے

datetime 1  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر میں معذور اور شدید بیمار افراد کے لیے گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت متعارف کروادی۔ذرائع کے مطابق سروس کے تحت بائیومیٹرک تصدیق مشینوں سے لیس نادرا کے ملازمین نہ صرف ایسے درخواست گزاروں کی رجسٹریشن کے لیے ان کے پاس جائیں گے۔

بلکہ ان کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (سی این آئی سی) بھی گھر پر پہنچائیں گے۔نادرا کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے کا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے اور یہ ہی وزیراعظم عمران خان کے ویژن کا حصہ بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ سروس کا مقصد بیمار افراد، معذور، خصوصی افراد اور بزرگوں کو ان کے گھروں پر رجسٹریشن کی سروس فراہم کرنا ہے۔علاوہ ازیں عہدیدار نے بتایا کہ گھر بیٹھے رجسٹریشن کے لیے ‘مین پیک موبائل یونٹس’ سہولت فراہم کرے گا۔مذکورہ سہولت سے مستفید ہونے کے لیے اس کے اہل افراد کو نادرا کے ریجنل یا زونل دفاتر یا مراکز میں درخواست دینی ہوگی، جس کے بعد موجودہ رجسٹریشن پالیسی کے تحت درخواست پر پیش رفت ہوگی۔ترجمان نادرا کے مطابق ایسے درخواست گزاروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کے لیے مین پیک یونٹ ان کے گھر بھیجا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ان کے قومی شناختی کارڈ بھی مقررہ مدت میں ان کے گھروں پر پہنچائے جائیں گے۔ترجمان نادرا نے کہا کہ معذور، شدید بیمار اور بزرگ افراد اپنی بنیادی شناختی دستاویز سے صرف اس لیے محروم ہیں کیونکہ ان کے لیے نادرا مراکز آنا مشکل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے گھر کے افراد کے رشتہ داروں کے ہمراہ نادرا کے دفتر تک آجاتے تھے انہیں رجسٹریشن کے عمل کے تمام مراحل سے گزرنا پڑتا تھا۔ترجمان نے کہا کہ چیئرمین نادرا نے متعلقہ عہدیداران کو خصوصی افراد کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…