بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

موبائل فونز پر عائد ٹیکس کی معلومات کے لیے ایپلی کیشن متعارف کرادی گئی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) حکومتِ پاکستان نے 15جنوری 2019 کو بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس عائد کر دیا تھا، جس کے بعد سے پاکستانی شہری اس مخمصے کا شکار ہیں کہ کس فون پر انہیں کتنا ٹیکس دینا پڑے گا۔لیکن اب ایک ایسی ایپلی کیشن متعارف کروا دی گئی ہے جس کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے اپنے موبائل فون پر ہی معلوم کر سکتے ہیں کہ وہ اپنی پسند کا جو فون پاکستان لا رہے ہیں یا منگوا رہے ہیں اس پر انہیں کتنا ٹیکس دینا ہوگا۔اس ایپلی کیشن کا نام Pakistan Customs Mobile Import Tax Calculator رکھا گیا ہے۔ اس ایپلی کیشن

میں آپ کو اپنے مطلوبہ فون کی قیمت داخل کرنی ہوگی جسے کیلکیولیٹ کرنے کے بعد یہ ایپلی کیشن آپ کو اس پر عائد تمام ٹیکسز کے بارے میں بتا دے گی کہ اس پر کون کون سے ٹیکس عائد ہوں گے اور کتنے ہوں گے اور مجموعی طور پر آپ کو کتنی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ایپلی کیشن میں روپے اور ڈالر کی قیمت جاننے کا آپشن بھی موجود ہے جس کے ذریعے صارفین اسی وقت ڈالر کی قیمت بھی دیکھ سکیں گے اور معلوم کر سکیں گے کہ روپے میں انہیں کتنی رقم ادا کرنی ہو گی۔یہ ایپلی کیشن گوگل پلے اسٹور پر ڈان لوڈ کے لیے پیش کی جا چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…