بدین(این این آئی) وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزاکی زرعی زمین اور فارم ہاؤس پر قبضہ کیس کے گرفتار اہم ملزم بشارت زرداری مقامی عدالت میں پیش تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے صحافیوں کو
میڈیا کوریج سے روکنے اور موبائل فون چھینے کے خلاف صحافیوں کا احتجاج.ایک ماہ قبل پنگریو تھانہ کی حدود میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ملز اور زرعی زمینوں کے سیکیورٹی انچاری بشارت زرداری نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر زوالفقار مرزا کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش اور منیجر پر تشدد کیس کے اہم ملزم بشارت زرداری سندھ ہائی کورٹ کی حفاظتی عبوری ضمانت کی مدت پوری ہونے پر دو روز قبل ماتلی کی مقامی عدالت میں پکی ضمانت کے لئے پیش ہوئے ضمانت درخواست رد ہونے پر پولیس نے بشارت زرداری کو گرفتار کر کہ پنگریو تھان منتقل کر دیا تھا ہفتہ کے روز پولیس نے بشارت زرداری کو بدین کی مقامی عدالت میں پیش کیا عدالت نے بشارت زرداری کو تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا. عدالت کے باہر میڈیا کوریج کرنے والے صحافیوں اور کیمرہ مینوں کو بشارت زرداری اور اس کے ساتھیوں روک دیا اور صحافیوں سے موبائل فون بھی چھین لئے صحافیوں کے احتجاج اور بدین کے ایس ایچ آو انور لغاری کی مداخلت پر موبائل فون واپس کئے گے.