جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

نواز شریف کابیرون ملک قیام میں توسیع کا فیصلہ،اب کب تک واپس نہیں آئیں گے؟ اعلان کردیاگیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

رائے ونڈ (آن لائن)مسلم لیگی رہنماء چودھری شہزادنذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ طبی وجوہات پر قائد میاں نواز شریف نے بیرون ملک قیام میں توسیع کا فیصلہ کرلیاہے،جس کے بعد یقینی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ میاں صاحب چار ہفتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد بھی ملک واپس نہیں آ سکیں گے۔

برطانوی ڈاکٹرز کے مطابق میاں نوازشریف کے طبی معائنے اور ٹیسٹ مکمل ہونے میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے طبی بنیادوں پر کیس کی تیاری کیلئے اپنے وکلاء کو ہدایت کردی ہے۔طبی صورتحال کی دستاویزات حکومت کیساتھ ہائیکورٹ میں بھی جمع کرائی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ فوج اور آرمی چیف پی ٹی آئی کے نہیں،قومی ادارے ہیں، حکومت کوبتانا چاہتا ہوں کہ وہ قومی منصوبوں اورقومی معاملات پر سیاست بند کردے، اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے فوج اورآرمی چیف کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کرے، سپریم کورٹ نے 6مہینے میں قانون سازی کا کہا،وزیراعظم نے پہلے دن ہی اپوزیشن کو غیرمحب وطن قراردے دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت 15مہینوں سے افسران میں اکھاڑ پچھاڑ کررہی ہے کیوں کہ ان کو سمجھ نہیں آرہی کہ حکومت کو کیسے چلانا ہے، ڈرائیور کو اگر بس چلانا نہیں آتا تو وہ 5ہزار کنڈیکٹر بھی بدل دے گاتو بس منزل پر نہیں پہنچ پائے گی۔قصور افسران کا نہیں وزیراعظم کا ہے، کیونکہ ان کو علم ہی نہیں کہ حکومت کو کیسے چلانا ہے، وہ اپنی ناکامی کا بوجھ افسران پر ڈال دیتے ہیں، لیکن ان کو پتا نہیں کہ جب بھی نیا افسرآئے گا تو اس کو معاملات چلانے کیلئے تین چار ماہ لگ جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…