اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے سری لنکا سے ٹی ٹونٹی سیریز میں عبرتناک شکست اور حالیہ آسٹریلیا سیریز میں قومی ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف قومی ٹیم کی جانب
سے انتہائی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی ٹیم کے کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کو فوری برطرف کیا جائے کیونکہ ان سے اچھی کارکردگی کی تھوڑی بہت بھی امید نہیں ہے.۔واضح رہے مصباح الحق کی جانب سے قومی ٹیم کے کوچ چیف سلیکٹر اور بیٹنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے قومی ٹیم اب تک ایک بھی ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ میچ میں فتح یاب نہیں ہو سکی۔