اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب کو (ن) لیگ کا اکاؤنٹ بلٹی بیورو‘ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک پر ایک مافیا کی حکومت مسلط ہے جس نے پارلیمان، معیشت، کاروبار، روٹی، روزگار اور اپوزیشن کو یرغمال بنایا ہوا ہے،عمران خان کب تک جھوٹ کی بنیاد پر سیاسی انتقام لیتے رہیں گے اور میڈیا ٹرائل ہوتا رہیگا؟،نیب عدالت بتائے کون سے منصوبے میں شہباز شریف نے کرپشن کی؟
شریف خاندان نے کون سے سرکاری پیسے سے کرپشن کی اور نجی کاروبار میں لگایا؟۔ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کا مطلب ’ن احتساب بیورو‘ ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب کے مطابق جس جس کے نام میں شریف آتا ہے اسے نیب میں ڈال دو، شہباز شریف وزیراعلیٰ کی کرسی سے اترنے کے بعد دو مرتبہ نیب کے عقوبت خانوں میں رہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر ایک مافیا کی حکومت مسلط ہے جس نے پارلیمان، معیشت، کاروبار، روٹی، روزگار اور اپوزیشن کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور دوسروں کو چور اور مافیا کہتا ہے، نیب پریس کانفرنس میں کاغذ لہرانے کے بجائے عدالتوں میں ثبوت کوں پیش نہیں کرتا؟۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کب تک جھوٹ کی بنیاد پر سیاسی انتقام لیتے رہیں گے اور میڈیا ٹرائل ہوتا رہے گا؟ عدالت میں نیب بتائے کون سے منصوبے میں شہباز شریف نے کرپشن کی؟ عدالت میں نیب بتائے کہ شریف خاندان نے کون سے سرکاری پیسے سے کرپشن کی اور نجی کاروبار میں لگایا؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی بدترین سیاسی انتقامی کارروائیوں کے باوجود کوئی ثبوت تو درکنار، کسی ایک مقدمے میں شہبازشریف پر کرپشن کا الزام تک نہیں لگایاجا سکا، اس کے باوجود شہباز شریف طویل ترین مدت تک نیب کے عقوبت خانے اور جیل میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرتے رہے۔