کون سا قانون ہے جس کے تحت وزیر نے  معاوضہ دینے کا اعلان کیا، وفاقی وزیر شیخ رشید سے  عدالت نے  جواب طلب کر لیا

29  ‬‮نومبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے تیزگام ریلوے حادثہ کی آزادانہ انکوائری وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف درخواست پر سماعت کے دور ان وزارت داخلہ اور وزارت ریلوے سے تفصیلی جواب طلب کر لیا۔جیورسٹ فائونڈیشن کی درخواست پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

دوران سماعت تیزگام حادثے کی انکوائری رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلی گئی ،وزارت داخلہ نے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔عدالت نے وزارت ریلوے کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے حادثہ کے شکار لوگوں کو معاوضہ دیا؟وکیل وزارت ریلوے نے کہاکہ رپورٹ قائمہ میں پیش کی ہے،ابھی انکوائری چل رہی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا شیخ رشید بطور وزیر معاوضے کا اعلان کر سکتے ہیں،کون سا قانون ہے جس کے تحت وزیر نے یہ معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ کیا وزیر ریلوے اپنی جیب سے یہ معاوضہ دیں گے۔ وکیل وزارت ریلوے نے کہاکہ وفاقی حکومت نے تیز گام حادثے کے شکار لوگوں کو معاوضہ دینا ہے۔ وکیل درخواست گزار حنیف راہی نے کہاکہ وزیر ریلوے شیخ رشید کے ماتحت آزادانہ انکوائری نہیں ہو سکتی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ بتائیں متاثرین کے لئے وفاقی حکومت نے ابھی تک کیا کیا؟ ۔ معاوضہ کتنا دیا اور کب دیا،زخمیوں کی کیا صورت حال ہے،عدالت نے جواب طلب کرلیا ۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کے لیے کیا کیا؟ ۔ عدالت نے کہاکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کیا ہے اور کیا واقعے کی ایف آئی آر درج ہوئی،جواب جمع کرائیں۔بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…