سرگودھا(این این آئی)موٹرویز اینڈ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقررہ جرمانوں میں اضافہ کر کے یکم جنوری سے اطلاق کے احکامات جاری کر دیئے۔زرائع کے مطابق موٹر ویز اینڈ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے نئے مقررہ جرمانوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔اضافہ شدہ شیڈول کے نئے جرمانوں میں اوور سپیڈ پر موٹرسائیکل کو 1500 روپے،کار کو 2500 روپے ،کمرشل گاڑیوں کو 10000 روپے اور اوولوڈنگ پر بھی 10 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
اسی طرح غلط اوور ٹیکنگ پر کار اور موٹرسائیکل کو 1500 روپے،کمرشل گاڑی کو 3000 روپے جرمانہ ہوگا۔جبکہ بے ہنگم ڈرائیونگ پر کار اور موٹرسائیکل کو5000 روپے،کمرشل گاڑی کو 10000 روپے جرمانہ ہوگا۔غلط یو ٹرن لینے پر کار اور موٹرسائیکل کو 1000 روپے،کمرشل گاڑی کو3000 روپے جرمانہ ہوگا۔سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کار کو 1500 روپے ،کمرشل گاڑی کو 3000 روپے جرمانہ ہوگا۔غلط پارکنگ پر 750 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔