بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

یتیم بچیوں کیلئے قائم کئے گئے ”یتیم خانے“ میں کم عمر بچیوں کی شادیاں کروانے کے گھناؤنے منصوبے کا انکشاف

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) یتیم بچیوں کیلئے قائم کئے گئے سرکاری ادارے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے اپنی برطرفی کی وجہ بتاتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کاشانہ میں زیر پرورشن کم عمر بچیوں کی شادیاں نہ کروانا میرا جرم بن گیا،ایک ویڈیو پیغام میں افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ ادارہ کی ڈائریکٹر جنرل افشاں کرن امتیاز کی طرف سے کاشانہ میں موجودکم عمر بچیوں کی شادی کیلئے دباؤ ڈالا گیا جس میں 16 اور 17 سال کی لڑکیاں شامل تھیں۔

جس کا مقصد اعلیٰ حکام اور ایک صوبائی وزیر کو نوازنا تھا۔ 5 اگست کو CMIT نے واقعہ کی انکوائری شروع کر دی اور پہلے مرحلے میں ہی مجھے معطل کروا دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی افشاں کرن امتیاز کو عہدے سے ہٹا دیا۔ افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ دوران انکوائری CMIT نے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا اور معاملے کو دبانے کیلئے پریشرائز کیا گیا۔CMIT کی جانب سے مجھ پر دباؤ ڈالا جانے لگا کہ اپنی کمپلینٹ واپس لوں۔ ایسا نہ کرنے کے باعث ادارہ کا بجٹ بند کر دیا گیا، کاشانہ میں زیرپرورش بچیوں کو کھانے پینے، کپڑوں اور تعلیمی سہولیات سے محروم کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 25 نومبر کو وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کے چیئرمین ڈاکٹر پرویز احمد خاں کو تحریری طور پر ایک خط لکھا جس میں ان کو وارننگ دی کہ وہ کاشانہ میں جو بھی غیر قانونی کام کروانا چاہتے ہیں جو ان کے مفادات ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ادارہ کا بجٹ بند کروایا ہوا ہے اور جن اعلیٰ حکام اور صوبائی وزیر کو نوازنے کیلئے ادارے میں بے جا مداخلت کر رہے ہیں لہٰذا اس غیر قانونی کام سے باز رہیں۔ افشاں لطیف نے الزام عائد کیا ہے کہ چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو لکھے گئے خط پر ایکشن لیتے ہوئے گزشتہ روز مجھے عہدے سے ہٹا دیا گیا جس کا مقصد کم عمر لڑکیوں کی شادی کروانا ہے اور ادارہ میں موجود ثبوت غائب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارے اللہ تعالیٰ کی رضا اور ویلفیئر سٹیٹ کیلئے بنائے جاتے ہیں جن کا کام یتیم اور مفلس بچیوں کو پرورش ہے۔ جبکہ اس ادارے میں ان بے سہارا بچیوں کا روٹی، کپڑے اور مکان کے نام پر غلط استعمال کیا جارہا ہے۔ افشاں لطیف نے چیف جسٹس پاکستان اور وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ خدارا ان اداروں میں جھانکیں اور اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کی جائے اور اس گھناؤنی سازش میں ملوث تمام افراد کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…