لاہور(آن لائن) لاہور میں سات ماہ قبل دلہن بننے والی خاتون صحافی نوکری نہ چھوڑنے پر شوہر کے ہاتھوں قتل ہو گئی۔لاہور پولیس کے مطابق علاقے قلعہ گجر سنگھ میں شوہر نے اہلیہ کو نوکری نہ چھوڑنے پر قتل کر دیا جو پیشے کے اعتبار سے
صحافی تھی۔لاہور پولیس کے سینئر افسر دوست محمد نے بتایا کہ لاہور کے رہائشی دلاور علی نے اپنی 27 سالہ کرائم رپورٹر اور مصنفہ بیوی عروج اقبال کو نوکری نہ چھوڑنے پر قتل کیا۔نوبیاہتا جوڑے کی7 ماہ قبل محبت کی شادی ہوئی تھی۔