جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

 آرمی چیف کی تقرری پر تنازعہ، وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ طلب کرلیاگیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

لاہور (آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے آرمی چیف کی تقرری پر اپنے ردعمل میں کہاہے کہ آرمی چیف کی تقرری میں وزیراعظم عمران خان نے نااہلی کی تمام حدیں پھلانک دی ہیں۔ ملک کے لیے مفید کام کو بھی غیر ذمہ داری کی وجہ سے مسخ کردیا ہے۔

معاشی، سماجی، آئینی، قانونی معاملات میں نااہلی کے ساتھ کوئی اقتدار چل نہیں سکتا۔ عمران خان ناکامی تسلیم کریں اور اقتدار چھوڑ دیں۔ صرف پارٹی سربراہی سنبھال لیں اس کھیل میں امپائر کو ہی بولڈ کردیا ہے۔دریں اثنا لیاقت بلوچ نے دینی جماعتوں کے مرکز ی مشاورتی اجلاس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے نظریاتی، اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں کا علاج ریاست مدینہ کا نظام ہے۔ بد دیانت، نااہل اور غیر ذمہ دار حکومت کے ذریعے یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔مقبوضہ کشمیر میں ظلم، جبر اور تشدد کی ہر انتہا کشمیریوں سے آزادی اور حق خود ارادیت کا جذبہ نہیں چھین سکا۔ مظلوم کشمیریوں کی مدد سے منہ موڑ کر عمران خان نے خود اپنے اور حکومت کے لیے مسائل پیدا کرلیے ہیں۔ وقت ہاتھ سے نکل رہاہے۔ کشمیر کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ وزیراعظم نے او آئی سی کا نفرنس اور اقوام متحدہ جنرل اسمبلی خطاب میں درست موقف اختیار کیا لیکن اس کے بعد نہ فالو اپ ہے اور نہ ہی کوئی منصوبہ عمل ہے۔ ناموس مصطفےٰؐ کے تحفظ کے لیے عالمی سطح کی قانون سازی کا لائحہ عمل بنایا جائے۔ امریکہ، یورپی اور پوری مغربی دنیا کو باور کرادیا جائے کہ مسلمان قرآن، محمد ؐ، شعائر اسلام اور عصمت انبیاء ؑ کے تحفظ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…