جمعہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی، سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب سے زائد کا اضافہ،انڈیکس کی اونچی اُڑان،سرمایہ کار میدان میں آگئے،سونا اور ڈالر مزید سستاہوگیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید583.55پوائنٹس کے اضافے سے 38706.27پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی کے باعث79 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب1ارب55کروڑ90لاکھ روپے بڑھ گئے تاہم کاروباری حجم منگل کی نسبت 52.58فیصدزائد رہا۔ گزشتہ روزکاروبار کا آغاز مثبت زون میں

ہوا،اور ٹریڈنگ کے ابتداء سے ہی سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مد ملازمت میں توسیع کے حوالے سے مثبت پیش رفت کی توقعات پرسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں زبردست دلچسپی ظاہر کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس ٹریڈٖنگ کے دوران سات بالائی حدیں عبور کرتے ہوئے 38846پوائنٹس کی بلند سطح پر آگیاتاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباؤ بڑھنے سے انڈیکس کی مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس583.55پوائنٹس کے اضافے سے 38706.27پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 259.35پوائنٹس کے اضافے سے17782.52پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس919.99پوائنٹس کے اضافے سے 62281.56پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس583.55پوائنٹس کے اضافے سے 27439.12پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر396کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے316کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ 64کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب1ارب55کروڑ90لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر74کھرب2ارب97 کروڑ62لاکھ روپے ہوگئی۔جمعرات کو مجموعی طور پر34 کروڑ85لاکھ26ہزارشیئرزکا کاروبارہواجوبدھ کی نسبت 12کروڑ1لاکھ7ہزار شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے باٹا پاک کے

حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 84.26روپے اضافے سے1769.63روپے اوراوئتھ پاک کے حصص کی قیمت 41.55روپے اضافے سے872.68ہزارروپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی فلپ موریس کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 47روپے کمی سے2270روپے اوربہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت 25روپے کمی سے800.01روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری لحاظ سے یونٹی فوڈز،پاک

الیکٹران،،ٹی آر جی پاکستان،بینک اسلامی،فوجی فوڈز،فوجی سیمنٹ،اتفاق آئرن,بینک آف پنجاب،میپل لیف اور فوجی فرٹیلائزر کے حصص سرفہرست رہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالر کی کمی ہوئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ 250روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالرکی

کمی سے گھٹ کر1457ڈا لرہوگئی جس کے باعث کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت250روپے کی کمی سے 85200وپے اوردس گرام سونے کی قیمت 215روپے کی کمی سے73045روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات

کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں 2پیسے کی کمی ہوئی اوراوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی جب کہ یورو،سعودی ریال اور یو اے ای کی قدر میں کمی اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 2پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.30روپے سے گھٹ کر155.28روپے اورقیمت فروخت155.40روپے سے گھٹ کر155.38روپے

ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید155.40روپے اور قیمت فروخت155.70روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید10پیسے کی کمی سے170.60روپے سے گھٹ کر170.50روپے اورقیمت فروخت172.10روپے سے گھٹ کر172روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید50پیسے کے اضافے سے199.50روپے سے بڑھ کر200روپے اورقیمت فروخت201روپے سے بڑھ

کر201.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.35روپے سے گھٹ کر41.30روپے اورقیمت فروخت41.65روپے سے گھٹ کر41.60روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.35روپے سے گھٹ کر42.30روپے اورقیمت فروخت42.65روپے سے گھٹ کر42.60روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے سے بڑھ کر22روپے اور قیمت فروخت23.00روپے سے گھٹ کر22.90روپے ہوگئی۔



کالم



ڈنگ ٹپائو


بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…