ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی) خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈرمولانا لطف الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سمیت پور ی وفاقی کابینہ کا نااہلی کا یہ عالم ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کی مد ت ملازمت میں توسیع کے لئے وزیر اعظم اور کابینہ نے تین سمریاں بنا ئیں اور تینوں ریجکٹ ہو گئیں، نا اہل وزیر اعظم ے کو اتنے بڑے منصب پر فائز کر نا پور ے پاکستان کی تو ہین ہے۔وہ جی پی او چو ک پر پلان بی کے تحت احتجاجی جلسہ سے خطا ب کر رہے تھے جلسہ میں جے یو آئی کے رہنما مولا عبید الرحمن،
مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر راجہ اختر علی، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ریحان ملک، چوہدری ریاض ایڈوکیٹ، اے این پی کے ضلعی صدر عمر خطاب شیرانی، شہاب خان ایڈوکیٹ، پیپلز پارٹی کے رہنما ملک فرحان افضل دھپ، حنیف پیپا ایڈوکیٹ اور قومی وطن پارٹی کے رہنما یعقوب تبسم قومی وطن پارٹی کے رہنماء دمساز گنڈہ پور اور جے یو آئی کے چوہدری اشفاق ایڈووکیٹ، احمد خان، حاجی عبداللہ اور قاری اعجاز فاروقی، قاری کفایت اللہ سمیت جے یو آئی و دیگر گرینڈ اپوزیشن پارٹیوں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی جلسہ کے دوران عوام کی سہولت کیلئے روڈ کو مکمل طور پر بند کرنے کی بجائے روڈ کی ایک سائیڈ کو بند کیا گیا۔ دو سر ی سائیڈ کو کھلا رکھا گیا،مولانا لطف الرحمان نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت کو گھر بھیج کر عوام کے ووٹ کا تحفظ اور اداروں کی عزت کی بحالی کو یقینی بنائینگے۔ فارن فنڈنگ کیس کا ممکنہ فیصلہ سلیکٹیڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، عوام کو مہنگائی اور ٹیکسوں کی چکی میں پیس دیا گیا ہے، کشمیر کو فروخت کر دیا گیا ہے، آزادی مارچ نے کشمیر کے مسئلے کو اجا گر کیا ہے ہم حکمرانوں کو کہنا چاہتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اقتدار چھوڑ دیں اور ملک میں فوری طور پر نئے الیکشن کرائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسا نوں کو کرش کر دیا ہے کما د کی کرشنگ سیزن شروع ہو نے کے باوجو د حکومت نے کما د کا نر خ کا تعین ابھی تک نہیں کیا انہوں نے کہا کہ آزادی ملین مارچ سے تا جرو ں ڈاکٹرو ں اور اساتذ ہ اور میڈیا کی آزادی کے مسائل حل ہو ئے آزادی مارچ ابھی جا ری ہے اور یہ موجو دہ حکومت کے خا تمے تک جاری رہیگا انہوں نے چار نکات پر گرینڈ اپوزیشن کا اتفا ق ہے موجودہ جعلی حکومت کا خا تمہ فو ج کا الیکشن میں مدا خلت کا خا تمہ، غیر جانبدرانہ الیکشن، گزشتہ الیکشن جعلی تھے۔جلسہ سے خطا ب کر تے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤ ں را جہ اختر علی، ملک ریحان ایڈوکیٹ نے کہا کہ حکومت بھی سلیکٹیڈ ہے اور احتسا ب بھی سلیکٹیڈ ہو رہا ہے
علیمہ باجی کی چو ری پکڑ ی گئی لیکن اس کو نیب نے کچھ نہیں کہا دو سر ی طرف مریم نواز پر کوئی الزام نہیں تھا اس کے باوجود اسکو جیل میں رکھا گیا اور نواز شریف پر کرپشن ثا بت نہیں ہو ئی اور اس کو بھی جیل میں رکھا گیا موجود ہ حکومت کے وفاقی وزیر امین گنڈا پور لوگو ں کو مہنگائی کے فوائد بتاتے ہیں اور مشیر خزانہ کہتے ہیں کہ ٹماٹر ستر ہ روپے فرو خت ہو رہے ہیں ان وزرا ء کو پاگل خا نے بھیجنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم
رہبر کمیٹی کے فیصلوں کے پابند ہیں اے این پی کے رہنماء عمر خطا ب شیرا نی، خا ن ولی ایڈوکیٹ شہا ب ایڈوکیٹ، تیمو ر خا ن، قومی وطن پارٹی کے رہنما ء یعقو ب تبسم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی قیا دت کر کے پاکستان کی عوام کی تر جما نی کی ہے اپوزیشن کی تمام جما عتیں ان کی قیا دت کو تسلیم کر تی ہیں موجو دہ جعلی حکومت کا خا تمہ اپوزیشن کی تمام جما عتو ں کا متفقہ فیصلہ ہے اور ہم اس کیلئے ہر قسم کی قر
بانی دینے کیلئے تیار ہیں پی پی پی کے رہنماؤ ں محمد حنیف ایڈوکیٹ، ملک فرحان دھپ، عظمت اللہ میانخیل، مر کزی اہلحدیث کے رہنما ء را جہ اختر حسین نے کہا کہ سپر یم کورٹ عمرا ن خا ن کو با ر بار جھوٹ بو لنے اور یو ٹر ن لینے پر نا اہل قرار دے عمرا ن خا ن ریا ست مدینہ کے بجا ئے ریاست قادیا ن بنا نے کی سا زشیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیر ہ سے علی امین گنڈہ پور کا منتخب ہو نا یہ اللہ کی ہم پر نارا ضگی تھی علی امین چند گھوڑیں
ڈیر ہ میں کھڑے کر کے کہہ رہے ہیں کہ ڈیر ہ کو میں بہت تر قی دی ہے اگر ان میں تھوڑی سی بھی غیرت ہے تو وہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مفتی اسعد کے چیلنج پر استعفیٰ دیں اور ان کے مقابلے میں الیکشن لڑے انہوں نے کہا کہ ہم آزادی مارچ میں بھرپور حصہ لینگے اور رہبر کمیٹی کے فیصلوں کی پابندی کرینگے جے یو آ ئی کے رہنماء مولانا اشرف علی نے کہا کہ ملک میں فحا شی، مہنگائی، ظلم، عروج پر ہے ریا ست مدینہ کا نعر ہ مارنے
والے ختم نبو ت ؐ کے خلا ف سا زشیں کر نے وا لو ں کی پشت پناہی کر رہے ہیں عمرا ن خا ن اگر قا دیا نوں کے خلاف ہیں تو وہ غلام احمد قادیانی کو کافر قرار دینے کا اعلان کریں جلسہ سے خطا ب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکرٹری اختر سعید ایڈوکیٹ نے کہا کہ پچاس لاکھ گھر بنانے والے نے پچاس لاکھ گھرو ں کو تجاوزات کے نام پر مسمار کر دیا نوجوانوں کو روزگار دینے کا اعلان کر کے نوجوانوں کو بے روزگار کر دیا جعلی مینڈیٹ والے وزیر اعظم کو اگر نہ ہٹایا گیا تو عوام اسے خود گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیجے گی۔