بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

حکومت کوآرمی چیف کے معاملے پر کیوں سبکی ہوئی؟اب ن لیگ کیا کرے گی؟حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق بڑا اعلان کردیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہاہے کہ حکومت نے تیاری کی ہوتی تو آرمی چیف کے معاملے پر سبکی نہ ہوتی،گزشتہ 13 سے 14 ماہ میں ماحول بہت تلخ ہو گیا ہے، سیاست میں تلخی اس حد تک بڑھا دی گئی ہے کہ بیماری ثابت کرنے کے لئے مرنا پڑتا ہے۔پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران حمزہ شہباز نے کہا

کہ اگر حکومت نے ہوم ورک کیا ہوتا تو آرمی چیف کے معاملے پر اسے عدالت میں سبکی نہ ہوتی، آرمی چیف کی توسیع پر تفصیلی فیصلہ آئے گا تو اس پر لائحہ عمل دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 13 سے 14 ماہ میں ماحول بہت تلخ ہو گیا ہے، سیاست میں تلخی اس حد تک بڑھا دی گئی ہے کہ بیماری ثابت کرنے کے لئے مرنا پڑتا ہے، نواز شریف نے عمران خان کی تیمارداری کی اور 2 دن کے لئے انتخابی مہم تک معطل کی، بڑا ظرف کسی کسی کو ہی ملتا ہے، نواز شریف کے گردے، دل اور دیگر مسائل ہیں، دوران قید ان کی بیوی فوت ہو گئیں، مریم نواز نے جیل میں اپنی ماں کو کھویا، انہیں والد کی تیمارداری کے لئے نواز شریف کے پاس جانا چاہیے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نوکریاں ملنے کے بجائے لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے، مہنگائی بے پناہ ہو چکی ہے، ادویات ناپید ہیں، دیہات میں لوگ دو وقت کی روٹی کھانے سے محروم ہیں، عام شہری کیسے گزارہ کرے، اللہ نہ کرے وہ دن آئے کہ غریب آدمی اپنے گھر بھوک کی وجہ سے ہمسائے میں آگ نہ لگا دے، یہ معاشی حالات سنبھالنا اب کسی کے بس کی بات نہیں ہے، میثاق معیشت کی پیشکش کا مذاق اڑایا گیا، انہیں نہ تب سمجھ آئی تھی اور نہ آج سمجھ آ رہی ہے، آئی ایم ایف کی سب شرائط مان لی گئی ہیں جس کی وجہ سے لوگ جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں حکومت کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے، جھوٹ اور نااہلی کا ٹائی ٹینک ڈوبنے والا ہے، وہ وقت دور نہیں جب یہ اپنے حلقوں میں بھی نہیں جا سکیں گے۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما کا کہنا تھا کہ نالائقی اور نااہلی نے پنجاب میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، تبدیلی یہ ہے کہ 14 ماہ میں پنجاب میں پانچواں آئی جی آ گیا ہے۔ ڈینگی کو ہم نے ایسا کنٹرول کیا کہ سری لنکن خود شہباز شریف کو ٹریننگ کا کہتے رہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…