بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

آرمی چیف کی مدت ملازمت، آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہورہی، آئین واضح ہے اور آئین میں کوئی ابہام نہیں،حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا ہے کہ وزیراعظم نے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے توسیع دی، پرانے قوانین کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہاں تبدیلی کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کی قانونی ٹیم کی کارکردگی پر کوئی قباحت نظر نہیں آتی، عدالت کے فیصلے کا ہمیں احترام ہے، کابینہ عدالتی فیصلے پرغور کرے گی اور جو مناسب ہوگا وہ کریں گے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت آئین کے آرٹیکل 243 پر انحصار کررہی ہے، آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہورہی، آئین واضح ہے اور آئین میں کوئی ابہام نہیں ہے، پرانے قوانین کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہ کہاں تبدیلی کی ضرورت ہے۔تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ پاکستان اس مرحلے پر کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا، عدالت نے مناسب وقت میں بہتر فیصلہ کیاہے، اللہ کا شکر ہے مسئلہ بخیر وخوبی حل ہوگیا، ہم کوئی ایسا راستہ نہیں چھوڑیں گے جس سے پاکستان کے دشمنوں کو بغلیں بجانے کا موقع ملے۔حکومتی اتحادیوں کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے اتحادی کسی بھی جماعت سے ہوں، کل بھی ساتھ تھے، آج بھی ساتھ ہیں، مسلم لیگ ق متحدہ قومی موومنٹ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) ہمارے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے استحکام کا معیشت پر اثر پڑتا ہے، تمام مسائل پر اپوزیشن سے بات کریں گے، امید ہے اپوزیشن ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…