اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا اور چھ ماہ کی مشروط توسیع دے دی ۔اس حوالے سے وفاقی وزیر شیخ رشید کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہو نے کہا کہ 6 ماہ کو تین سال سمجھیں۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین سال پورے کریں گے۔شیخ رشید نے اعتراف کیا کہ آرمی چیف کی غلطی نہیں، ہم نے کاغذات پورے تیار نہیں کیے تھے۔شیخ رشید نے کہا کہ فیصلہ کچھ اور آتا ہے اس کے لیے بھی تیار تھے۔شیخ رشید نے کہا کہ کسی نے پہلے توسیع کو چیلنج نہیں کیا اس لیے کوتاہیاں ہوئیں۔