اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع بارے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیس سے متعلق مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ اس اہم اجلاس میں عدالتی اعتراضات دور کرنے سے متعلق ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق آئندہ متوقع وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔ اس اہم اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔