بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

عدلیہ، پارلیمنٹ اور افواج پاکستان سمیت تمام ادارے حدود میں رہ کر کام کریں، بلاول نے وزیراعظم عمران خان کو سلیکٹڈ اور کمزور حکمران قرار دیدیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور افواج پاکستان سمیت تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں، بارایسوسی ایشنز جمہوری و آئینی بالادستی کی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں، پنجاب میں غیرجمہوری طریقے سے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کیا گیا، عمران خان ایک سلیکٹڈ اور کمزور حکمران ہے،

وہ سیاسی مخالفین کو برداشت نہیں کرتا، آئین و قانون کی حکمرانی سے ہی ملک کے مسائل حل ہوں گے۔ بدھ کوپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر سید قلب حسن نے ملاقات کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر کی الیکشن میں حمایت پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اظہار تشکر کیا۔پاکستان بار کونسل کے ممبر احسن بھون اور عابد ساقی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ ہم پاکستان کے اندر آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ملک میں انسانی حقوق اور آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے بار کونسلز اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ آئین و قانون کی حکمرانی سے ہی ملک کے مسائل حل ہوں گے انہوں نے کہاکہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور افواج پاکستان سمیت تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ بارایسوسی ایشنز جمہوری و آئینی بالادستی کی جدوجہد میں ہراول دستے کا کردار ادا کریں۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب کے برطرف بلدیاتی نمائندگان نے ملاقات کی جس میں لاہور، فیصل آباد، بہاول پور، ملتان اور راولپنڈی کے برطرف میئرز،نارووال، لودھراں اور جہلم کی ڈسٹرکٹ کونسلز کے برطرف چیئرمین شامل تھے۔ ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو برطرف بلدیاتی نمائندگان نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی تحلیل کے بعد کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زر داری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں غیرجمہوری طریقے سے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کیا گیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حیدرآباد اور کراچی میں پی پی مخالف جماعتوں کی بلدیاتی حکومت ہے مگر ہم نے ادارے تحلیل نہیں کئے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک سلیکٹڈ اور کمزور حکمران ہے، وہ سیاسی مخالفین کو برداشت نہیں کرتا۔ اس موقع پر میاں راجن سلطان پیرزادہ، کرنل مبشرجاوید ریٹائرڈ، ملک عبدالرزاق، سردار نسیم احمد خان،سید کمیل حیدرشاہ، احمد اقبال، اصغر شاہ جیلانی، انجم عقیل ہاشمی اور چوہدری عبدالوحید آرائیں،انور حسین، راجہ قاسم علی، محی الدین، رضوان الرحمان، رانا راشد جاوید اور راجہ منصور عباس، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری، قمرزمان کائرہ اور چوہدری منظور بھی موجود تھے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…