ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کا فیصلہ غلط ہے یا صحیح، کس بات کوچیلنج کیا جا سکتا ہے؟ اعتزاز احسن نے آرمی چیف کی تعیناتی کو وزیر اعظم کا حق قرار دیدیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری مرد آہن ہیں‘جبکہ نواز شریف 2000 ء میں بھی بھاگ گئے تھے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت نواز شریف سے زیادہ ناساز ہے تاہم آصف زرداری مستحکم مزاج کے حامل ہیں‘جبکہ 2000 ء میں نواز شریف پہلے بھی بھاگ گئے تھے‘نواز شریف نے سال 2000 ء میں سعودی عرب اور برطانیہ کو شامل کر کے مذاکرات کیے تھے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری مرد آہن ہیں‘

ان سے ہم نے درخواست ضمانت کا متعدد بار پوچھا تاہم انہوں نے ضمانت کے لیے منع کردیا‘ آصف زرداری کے صرف 2 مطالبات ہیں، ایک ذاتی معالج سے معائنہ اور دوسرا مقدمہ کراچی میں سنا جائے، مقدمہ کراچی میں واپس منتقل ہونا چاہیے، اس سے بہت بدگمانی پھیل رہی ہے۔ رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم کا حق ہے تاہم عمران خان کا فیصلہ صحیح ہے یا غلط، وہ مختلف بات ہے، آرمی چیف کی مدت میں اضافہ صحیح ہے یا نہیں اسے چیلنج کیا جاسکتا ہے، ملکِی حالات بہت خراب ہیں تاہم معاملات مارشل لا کی طرف جاتا نہیں دیکھ رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…