اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جاری کیس پر انتہائی اہم اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت جاری ہے، اس اجلاس میں آج کی سماعت پر مشاورت جاری ہے، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بھی پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کے ارکان کو
قانونی ٹیم کیس کے متعلق بریفنگ دے گی، قانونی ٹیم نے اس اجلاس میں عدالتی اعتراضات پر بھی بریفنگ دی، اجلاس میں وفاقی کابینہ کے سینئر ارکان کو بھی طلب کیاگیاہے، اس اجلاس میں وزارت قانون کے نمائندے اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابراعوان بھی شریک ہیں۔اس اہم اجلاس میں آرمی چیف قمر جاوید باجو ہ بھی شریک ہیں۔وزیراعظم کے زیرصدارت یہ ہنگامی اجلاس ابھی جاری ہے۔