کراچی (این این آئی) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سے متعلق الزامات کی تردید کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے کہا ہے کہ ویڈیو میں موجود سگنل توڑنے والی خاتون میری بہن نہیں، میں ان کو جانتا تک نہیں، بغیر تحقیقات اور ثبوت الزامات لگانا شرم ناک ہے۔عمران اسماعیل نے
کہا کہ قانون کو بغیر یہ دیکھے کہ کون ہے اپنا کام کرنا چاہیے۔خیال رہے کہ ویڈیو میں خاتون کو سگنل توڑنے کے بعد پولیس اہل کار سے بد تمیزی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، یہ واقعہ ڈیفنس خیابان شہباز میں پیش آیا تھا جس میں خاتون نے سگنل توڑا اور پھر ٹریفک پولیس اہل کار پر رعب ڈالتے ہوئے بدتمیزی بھی کی۔