پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

تنازعہ سنگین صورتحال اختیارکرگیا گیا، الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف پر پابندی لگانے کیلئے میری لاش سے گزرنا پڑے گا،وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ کا چیلنج، دھماکہ خیز اعلان

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف بیماروں کی طرح باہر جاتے تو اتنا شور نہ ہوتا۔ ان کے ہشاش بشاش باہر جانے سے تاثر ملتا ہے کہ کچھ گڑبڑ ہوئی ہے۔ مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تو مخالفت کروں گا۔ آصف علی زرداری کے

ساتھ بھی نواز شریف جیسا سلوک ہونا چاہیے۔ اگرپاکستان میں ان کا علاج نہیں ہے تو باہر جانے دیا جائے۔ قسم کھاتا ہوں مشرف نے ججوں کو نظر بند نہیں کیا تھاوہ خود ہی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے۔ مشرف کی صحتیابی تک کیس کا فیصلہ موخر کر دینا چاہیے۔ الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف پر پابندی لگانے کیلئے میری لاش سے گزرنا پڑے گا۔ فارن فنڈنگ کیس سے کچھ نہیں ملے گا۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کی بیماری پر سیاست کرنے سے منع کیا تھا۔ اگر نواز شریف بیماروں کی طرح باہر جاتے تو اتنا شور نہ ہوتا لیکن جس انداز سے وہ بیرون ملک گئے ہیں تو تاثر ملتا ہے کہ کچھ گڑ بڑ ہوئی ہے۔ اگر میں سارے معاملے میں شامل ہوتاتو ضرور تہہ تک پہنچتا۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔ نیب چونکہ اس مقدمے کی پیروی کررہا ہے اسلئے ان کی درخواست پر ہی نام ای سی ایل سے نکالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کابینہ میں کچھ زیادہ ہی جمہوریت ہے کابینہ میں زیادہ تر ارکان کی رائے تھی کہ نوازشریف کو بیرون ملک جانے دیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…