اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے قطر کو فیفا ورلڈکپ 2020 کیلئے سیکورٹی فراہم کرنے کی پیش کش کر دی، صدر مملکت عارف علوی نے قطر امری گارڈ کے کمانڈر سٹاف میجر جنرل حزہ بن خلیل بن منصور الشہوانی سے ملاقات کے دوران پیش کش کی کہ پاکستان فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء کے لئے
قطر کو سکیورٹی فراہم کر سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے قطر کو باقاعدہ پیش کش کی ہے کہ وہ فیفا ورلڈکپ 2022 کیلئے سیکورٹی فراہم کر سکتا ہے۔اس بات کا اظہار خیال صدر مملکت نے قطر امری گارڈ کے کمانڈر سٹاف میجر جنرل حزہ بن خلیل بن منصور الشہوانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر مملکت نے قطر امری گارڈ کے کمانڈر سٹاف میجر جنرل حزہ بن خلیل بن منصور الشہوانی سے جنہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ یہاں ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی، ان سے کہا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز فیفا ورلڈکپ قطر کیلئے بہترین سیکورٹی کی خدمات انجام دے سکتی ہیں۔۔ صدر مملکت نے اپنی مسلح افواج کے سلامتی اور پیشہ وارانہ مہارتوں کے حامل وسیع تجربے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فٹ بال ورلڈ کپ 2022ء کے لئے قطر کو سکیورٹی فراہم کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔ قطر نے ورلڈکپ فٹبال 2022 کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کے 1 لاکھ افراد کو نوکریاں دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔#/s#