ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

مسافر کوچ گہری کھائی میں جا گری،سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق،31 زخمی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اوتھل(این این آئی)اورماڑہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کنڈملیر کے قریب گہری کھائی میں جاگری،جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 11افراد جاں بحق جبکہ 31زخمی ہوگئے،حادثے کی وجہ بریک فیل ہونا بتایاجارہاہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روزاورماڑہ سے کراچی جانے والی

مسافرکوچ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے 140کلومیٹر دور کنڈملیر بزی ٹاپ کے مقام پر ٹائربرسٹ ہونے کی وجہ سے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار سیکیورٹی اہلکاروں سمیت گیارہ افراد جاں بحق جبکہ 31شدید زخمی ہوگئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ریسکیو کا عمل شروع کردیا،نعشوں اورزخمیوں کو اور ماڑہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پرضروری کاروائی کے بعد نعشوں کو آبائی علاقے جبکہ زخمیوں کو کراچی منتقل کردیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر بیلا جمیل بلوچ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس اورماڑہ سے کراچی جارہی تھی جس میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 38 افراد سوار تھے۔جمیل بلوچ نے بتایا کہ اورماڑہ سے کراچی جانے والی بس کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز نے پاک فوج، پاک بحریہ اور پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہمراہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر بیلا نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو اورماڑہ میں پاک بحریہ کے ہسپتال پی این ایس درمان جاہ منتقل کیا گیا۔واضح رہے کہ بزی ٹاپ ایک بہت بڑی چڑھائی ہے جہاں پر اکثر گاڑیوں کو چڑھائی اور اترائی میں حادثات پیش آتے ہیں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…