جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں مبینہ غیر آئینی اضافہ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں مبینہ غیر آئینی اضافہ چیلنج کیس میں ای ٹی او اور ایف بی آر سے آئندہ سماعت سے پہلے ہائیکورٹ میں تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔ منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں مبینہ غیر آئینی اضافہ چیلنج کیس کی

سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔گزشتہ سماعت میں عدالت نے وفاق اور ایف بی آر کو نوٹس جاری کیا تھا۔گزشتہ سماعت میں عدالت نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔دور ان سماعت درخواست گزار کی جانب سے چوہدری عبدالرحمن ناصر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ای ٹی او اور ایف بی آر نے جواب دینے کے لئے عدالت سے وقت طلب کر لیاعدالت نے ای ٹی او اور ایف بی آر سے آئندہ سماعت سے پہلے ہائیکورٹ میں تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔چوہدری عبد الرحمن ناصر ایڈووکیٹ نے کہاکہ درخواست میں موٹر وہیکل ٹیکسیشن ایکٹ 1958 میں ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست اسلام آباد کے ایک شہری شجاعت عباسی نے دائر کی ہے۔چوہدری عبد الرحمن نے کہاکہ ٹوکن ٹیکس شیڈول میں ترمیم کا حامل 30 جون کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے، ترمیم کے تحت ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں کا لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 31 ہزار کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹوکن ٹیکس 10 ہزار جبکہ 21 ہزار دیگر ٹیکسز کے نام پر لیے جا رہے ہیں، بڑی گاڑیوں کے لیے ٹیکس کی مد میں ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک ہزار سی سی گاڑی والوں کو غیر قانونی ٹیکس جمع کرنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…