اسلام آباد (این این آئی)لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کو اہم ترین عہدے پر تعینات کردیاگیا،نوٹیفیکیشن جاری، تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین مقرر کر دیئے گئے۔ منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عاصم سلیم باجوہ کو چار سال کیلئے اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے،عاصم سلیم باجوہ کی جوائنگ کی تاریخ سے مدت ملازمت شمار کی جائے گی۔عاصم سلیم باجوہ کمانڈر سدرن کمانڈ سمیت اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔