نیویارک(این این آئی) پاکستان نے سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے لیے بھارتی اہلیت پر سوالیہ نشان اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرادادوں کی کھلی خلاف ورزی کرنے والا ملک مستقل تو کیا غیر مستقل رکن بننے کا بھی اہل نہیں۔جنرل اسمبلی میں مباحثے سے مستقل مندوب منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرادادوں کی کھلی خلاف ورزی کرنے والا ملک مستقل تو کیا غیر مستقل رکن بننے کا بھی اہل نہیں۔انہوں نے کہا کہ
سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے خواہشمند ممالک کس بنیاد پر اپنے لیے باقی ممالک سے زیادہ استحقاق مانگ رہے ہیں۔منیر اکرم نے کہا کہ جو ملک طاقت کے زور پر مغلوب عوام کے حقوق سلب کرے وہ کیسے عالمی امن کا ضامن ہو سکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ سلامتی کونسل میں رکنیت کے لیے ممالک کی طاقت کی بجائے عالمی امن کے لیے انکی کوششوں کو دیکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اصلاحات پر پاکستانی موقف جمہوری اصولوں اور عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔