بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

انتہائی افسوسناک حادثہ ،  پاک بحریہ کے اہلکاروں سمیت 9افراد شہید جبکہ29زخمی ہوگئے

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ پاک بحریہ کے اہلکاروں سمیت 9افراد شہید جبکہ29زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا 5کی حالت نازک بتائی جاتی ہے لیویز حکام کے مطابق حادثہ کراچی سے تقریبا 270 کلومیٹر دور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی حدود میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر پیش آیا

جہاں اورماڑہ سے کراچی کی طرف جانے والی مسافر بس گہری کھائی میں جا گری۔ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ جمیل بلوچ کے مطابق بس میں سوار تمام 38 افراد پاک بحریہ کے اہلکار اور ان کے اہلخانہ تھے جو چھٹیاں ملنے کے بعد گوادر کے علاقے اورماڑہ میں قائم بحریہ کے اڈے سے کراچی جارہے تھے۔ جمیل بلوچ نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج، پاک بحریہ ، کوسٹ گارڈ ،ضلعی انتظامیہ اور لیویز فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اورماڑہ میں قائم بحریہ کے درمان جاہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔اورماڑہ میں موجود کوسٹ گارڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جس کے بعد ان کی لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی جائیں گی۔650 کلومیٹر طویل مکران کوسٹل ہائی وے کراچی کو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے ملاتی ہے۔ اورماڑہ اور بیلہ کے درمیان بزی ٹاپ کے خطرناک موڑ پر اس سے قبل بھی کئی ہولناک حادثات پیش آچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…