لاہور (این این آئی ) ممبر میڈیا ٹیم وزیراعلی پنجاب، سنیئرمرکزی رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ مو لانا فضل الرحمن سے قوم کااعتبار اٹھ گیا ہے، جس تبدیلی کی با ت مو لانا کررہے ہیں وہ 2023 سے پہلے کسی صور ت نہیں آ سکتی،د سمبر تک تبد یلی کی
مو لانا فضل الرحمن کو کسی نے یقین دہانی نہیں کرائی قوم سے جھو ٹ مت بو لاجائے۔ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ شریف فیملی کا انگ انگ کر پشن میں ڈوبا ہوا ہے آ صف زرداری کی کر پشن بھی کسی سے بھو لی ہو ئی نہیں ہے مو لانا فضل الرحمن بھی عوام کے اعتماد سے محرو م ہو چکے ہیں، انتخابا ت جب بھی ہو ں گے تو ’’ کر پشن اتحاد ‘‘ کو عبر تناک شکست ہو گی۔ انہو ں نے مزید کہاکہ اپوز یشن تر قی کے را ستے میں سپیڈ بریکر بننے کی کو شش نہ کرے۔ ملک تر قی کے سفر پر چل پڑا ہے۔ ان شا ء اللہ عمران خان پانچ سا لو ں میں ملکی تقد یر بد ل دینگے۔ حکومت کیخلا ف کو ئی بھی اپوز یشن کی چا ل کامیاب نہیں ہو سکتی۔ ن لیگ ، جے یو آئی اور پی پی پی کا مستقبل تاریک ہو چکے ہیں قوم کی ان سیاسی جماعتو ں سے ہمیشہ کیلئے جان چھو ٹ چکی ہے آ ئندہ انتخابا ت میں بھی تحریک انصا ف واضح کامیا بی حا صل کرے گی۔