بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

تبدیلی پسند آئی ؟عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم کیلئے کس کے نام کی تجویز سامنے آگئی؟

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن معطل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے شروع ہو گئے۔ اس حوالہ سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سینئرکالم نگار سلیم صافی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ جب نظام سے نابلد دانتوں کے ڈاکٹر اور ذاتی تابعدار صدر مملکت کے منصب پر بیٹھے ہوں، جب ایسا شخص وزیراعظم بنایا گیا ہو جس نے ساری زندگی صرف کرکٹ کھیلی اور گالیاں دی ہوں، جب ایسے جونیئر شخص کو پرنسپل سیکرٹری بنایا جائے جنہوں نے ساری ملازمت وفاق کی بجائے صوبوں میں کی ہو، جب ایسے شخص کو وزیر قانون بنایا جائے جنہیں قانون سے زیادہ اپنی وزارت یا پھر پرویز مشرف کو بچانے کی فکر ہو اور جب کابینہ کو مسخروں ، چاپلوسوں اور سیاسی نابالغوں سے بھردیا گیا ہو۔تو پھر اہم ترین نوٹیفکیشن کے ساتھ یہ سلوک تو ہوتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا مزہ تو بہت آرہا ہوگا؟ کوئی کسر رہ گئی ہو تو کچھ عرصہ کے لئے باکسر عامر خان کو وزیراعظم بنا دیتے ہیں ۔دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کئے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کوعدالتی فیصلے سے آگاہ کردیاگیا،ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان کوعدالتی کارروائی سے متعلق بریفنگ دی گئی،وزیراعظم کوسپریم کورٹ میں اٹھائے گئے قانونی نکات سے آگاہ کیاگیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے قانونی ٹیم کوآئینی جواب تیارکرنے کی ہدایت کردی ہے ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…