کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کی گڈانی جیل میں غیر ملکی خواتین قیدیوں کے ہاتھوں خاتون وارڈن کے واقعہ کی محکمانہ انکواری مکمل کرلی گئی،،انکواری میں جیل وارڈن کی ہلاکت کو حادثاتی واقعہ اور قتل کی گئی وارڈان کو شہید قرار د ینے کی سفارش کی گئی ہے۔محکمہ جیل کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کی گڈانی جیل میں روان سال آٹھ اکتوبرکو چیچینا سے تعلق رکھنے والی تین خواتین نے جیل کی خاتون وارڈان 23سالہ ضوبیاکو رات کو سوتے میں ڈنڈے کے وار کرکے قتل کر
دیا تھا،محکمہ جیل خانہ جات نے اس واقعہ کی محکمانہ انکواری ڈی آئی جی جیل عبدالرزاق شاہ کی سربراہی میں انکواری کمیٹی سے کرائی،انکواری کمیٹی نے واقعہ کی محکمانہ انکواری مکمل کرکے روپورٹ آئی جی جیل خانہ اور محکمہ داخلہ میں جمع کردی گئی،،رپورٹ میں جیل وارڈن کی ہلاکت کو حادثاتی واقعہ قرار دیا گیا ہے،انکواری کمیٹی نے گڈانی جیل کے سات اہلکاروں کیخلاف غفلت برتنے پر کارروائی اور قتل کی گئی جیل وارڈان کوشہید قرار دینے بھی سفارش کی ہے