دریاخان(آن لائن) پنجاب میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ھے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے علاوہ 200 افسران کو تبدیل کیا جائے گا کمشنرز ڈی سی۔ آر پی اوز ڈی پی اوز۔ سیکرٹریز کے تبادلوں کے لئے فہرستیں تیار جبکہ صوبہ تمام اضلاع مں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے تمام ضلعی افسران کو بھی تبدیل کرنے
کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے دوسرے مرحلہ میں تحصیل سطح تک اس عمل کر لے جایا جائے گا ذمہ دار ذرائع کا کہنا تھا کہ ضلع بھکر میں بھی انتظامی بڑی تبدیلی متوقع ہے عوام میں پی ٹی آئی حکومت پر بھڑتے ہوئے تحفظات پر پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے بعد یہ قدم اٹھایا جارہا ہے۔