اسلام آباد (این این آئی) آزادی مارچ کے دوران ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ دسمبر تک تبدیلی آئے گی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ آئندہ 3 ماہ کے اندر نئے انتخابات کی یقین دہانی کرائی گئی، حکومت جائے گی
یا ان ہاؤس تبدیلی آئے گی؟ اس کا انتظار کرنا ہوگا، نئے سال کے آغاز میں انتخابات ہوتے نظر آ رہے ہیں۔فضل الرحمان نے کہا کہ مارچ کے مقاصد حاصل ہو رہے ہیں، انتظار کرنا چاہیئے، تمام طبقات متفق ہیں حکومت نہیں چل سکتی۔انہوں نے کہا کہ منگل کو جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں آئندہ کے لائحہ عمل پرغور ہوگا۔