میر پور(مانیٹرنگ ڈیسک) میر پور آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 3 میں ضمنی انتخاب ہوا، یہاں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صہیب سعید اور تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلطان محمود کے درمیان مقابلہ تھا، ووٹوں کی گنتی کا عمل ابھی جاری ہے، 79 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی،
غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود 12627 ووٹوں کے ساتھ سبقت لئے ہوئے ہیں جبکہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے صہیب سعید 9687 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن پر ہیں۔