منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

غیر مصدقہ اعدادوشمار سے پرہیز کریں،سی پیک کیلئے چین کے قرضوں کا کل حجم 18 ارب ڈالر نہیں بلکہ کتنا ہے؟احسن اقبال کااسد عمر کو جواب، حیرت انگیز انکشافات

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کے اعدادوشمار کی تصحیح کرتے ہوئے کہاہے کہ سی پیک جیسے اہم منصوبے پر غیر مصدقہ اعدادوشمار سے پرہیز کرنا چاہیے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبے پر پی ٹی آئی حکومت کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے پہلے ہی کئی مسائل پیدا ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی اور ان کی کابینہ کے ارکان سی پیک

منصوبوں کو متنازعہ نہ بناتے تو عالمی غلط فہمیاں پیدا نہ ہوتیں۔انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبوں کے لئے چین کے قرضوں کا کل حجم 18 ارب ڈالر نہیں تقریبات 5.8 ارب ڈالر ہے۔انہوں نے کہاکہ اس قرض کی ادائیگی کی مدت بیس سے پچیس سال اور شرح سود اوسط دو فیصد ہے۔انہوں نے کہاکہ توانائی کے تمام منصوبے سرمایہ کاری کی شکل میں ہیں،بلاشبہ یہ قرض نہیں بلکہ برادر ملک پاکستان کے لئے خصوصی رعایت ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…