جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سی پیک پر امریکی تشویش ، پاکستان اور چین کےمابین کونسی خوفناک سازش رچائی جارہی ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی) تحریک جوانان پاکستان وکشمیر محمد عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ سی پیک پر امریکی تشویش پاکستان اور چین کے مابین گہری سازش ہے جو چین اور پاکستان کے مشترکہ دشمنوں کی تیار کردہ ہے جس کے تحت وہ چین اور پاکستان کے مابین تفریق اور تقسیم پیدا کر کے ہماری قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے عمل کو رول بیک کرنا چاہتے ہیں پاکستان کے محب الوطن عوام امریکی عزائم کو

خاک میں ملا دیں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹی جے پی سکرٹریٹ میں منقعدہ پاک چین تعلقات اور نوجوانوں کے کرادر کے موضوع پر منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انکا کہنا تھا کہ سی پیک پر امریکہ کی تشویش کی جتنی بھی مذمت کی جاے وہ کم اور سی پیک پاکستان کے لیے بہترین اقتصادی ماڈل ہے اور امریکی تشویش کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہ اس بات سے خوفزدہ ہے کہ چین اگلی سپر پاور ہے اور وہ دنیا اور خطے میں چین اور پاکستان کو ابھرتا ہوا دیکھنا نہیں چاہتا ہے عبداللہ حمید گل نے کہا کہ چین اور پاکستان کو امریکہ کے جھانسے میں نہیں آنا چاہیے دونوں ملکوں نے ملکر امریکہ کی اس نئی سازش کو ناکام بنانا ہوگا چین پاکستان کا آزمایا ہوا شیردل دوست ملک ہے جس نے ہرکڑی آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور امریکہ نے ہر بار پاکستان کو مایوس اور بے توقیر کر نے کی کوئی کسر اور موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا ہے انکا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور ہماری لائف لائن ہے اس پر سمجھوتہ کرنے والی قوتو ں کو پاکستان کی نوجوان نسل ناکام بناکر رکھ دے گی نوجوانوں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر اپنی اپنی توانائیاں مثبت اور تخلیقی سرگرمیوں میں صرف کر کے ملک کے خلاف دشمن کے ناپاک عزائم اور سازشوں کو خاک میں ملانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ چیر مین تحریک جوانان محمد عبداللہ حمید گل نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں نے ملکر ہی باہمی

تعاون اور اشتراک عمل سے ملک اور قوم کی تقدیر بدل کر قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھنی ہے چیر مین تحریک جوانان محمد عبداللہ حمید گل نے کہا کہ ا?ج کی اس کیانفرنس کا مقصد نوجوانوں کو موجودہ حالات، ملکی و غیر ملکی تعلقات دشمن کے عزائم اور پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں سے متعلق آگاہی اور ان کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کرنا ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو خیر کا علم بردار بننا ہو گا اور ہمیں مسائل کا حل خود ہی ڈھونڈنا ہو گا کیونکہ یہی زندہ قوموں کی نشانی ہے اور اسی طرح سے ہم ایک بڑی سوچ اور بڑے کردار کو فروغ دے سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ قومی یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے ڈائیلاگ، گفت وشنید اور بحث مباحثے کے ایک نئی روایا ت ڈالی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کا تحفظ بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

اور ہم نوجوان نسل کے ساتھ مل کر پاکستان کو ایک ایسی طاقت بنائیں گے جس پر سب کو فخر ہوگا۔‎ محمد عبداللہ گل نے کہا کہ اس وقت ملک کے خلاف بیرونی قوتیں سازشوں میں مصروف عمل ہیں اور اس صورتحال کے پیش نظر ہم سب پر محب وطن شہری کی حیثیت سے ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ان قوتوں کو شکست دیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک محب وطن شہری کی حیثیت سے اپنے قومی نظریے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

اور ایک ایسا نظام وضح کرنا ہوگا جس سے احساس محرومی ختم ہو سکے۔ ایسے اقدامات کی بدولت نوجوانوں میں آگاہی بڑھانے میں مددملی ہے اور اس کے مستقبل میں مثبت نتائج برآمد ہونگے۔محمد عبداللہ حمید گل نے کہا کہ نوجوانوں میں قومی یکجہتی اور حالات حاضرہ کی آگاہی ہماری تحریک کی اولین ترجیح ہے یوتھ کانفرنس میں شریک نوجوانون کے نمائندوں نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے

ہمیں ملک کے اہم معاملات پر تبادلہ خیال اور مسائل پر تفصیلی بحث کا موقع ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کے پیغام کو عام کیا جائے گاکیونکہ امن اقتصادی ترقی اور معاشرتی خوشحالی کیلئے انتہائی اہم ہے۔ ملی اور نوجان نسل ہی ملک اور قوم کی تقدیر بدل کے رکھ دے دی گی جس کے لیے ہمارے حوصلے اور عزم پختہ ہے اور ہمارا بھرپور تعاون اور اشتراک عمل تحریک نوجواناں پاکستان اور کشمیر کو حاصل رہے گا ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…