اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آ ئی اے نے مسافروں کے اضافی سامان پرفیسوں میں اضافہ کردیا۔نئے احکامات کے مطابق پی آئی اے کے مسافروں کواضافی سامان پررقم اداکرناہوگی،نجی ٹی وی کے مطابق اندرون ملک اضافی 10کلووزن
پر5800 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ کراچی سے دبئی کیلئے جانے والے مسافروں کواضافی فی کلو سامان پر 2500 روپے فیس دینا ہوگی جبکہ جدہ جانیوالے مسافروں کے اضافی فی کلو سامان پر 800 روپے فیس مقررکی گئی ۔