اگر ملک کے حالات کو صحیح ٹریک پر لانا ہے تو فوری طورپر یہ کام کیاجائے،محمود خان اچکزئی  نے بڑا مطالبہ کردیا

23  ‬‮نومبر‬‮  2019

کوئٹہ (آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے اگر ملک کے حالات کو صحیح ٹریک پر لانا ہے تو فوری طورپر شفاف انتخابات کرائے جائیں پاکستان اس وقت اقتصادی طورپر مشکل میں ہے مہنگائی بے روزگاری انتہائی کو پہنچ گئی اگر عوام کے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو  ملک کا بہت نقصان ہوگا قوموں کو حقوق دینے ہونگے اور قوموں کو اپنے وسائل پر اختیار دینا ہوگا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر ایمانداری سے کام کریں تو ملک ترقی کر سکتا ہے پارلیمنٹ ملک کا بالادست ادارہ ہے اور تمام تر پالیسیاں پارلیمنٹ میں ہونی چاہئیں جب تک پارلیمنٹ کو بااختیار نہیں بنایا جاتا اس وقت تک ہم اپنی پالیسیوں کو بہتر نہیں کرسکتے ہم آئین کے دائرے میں رہ کر بات کرتے ہیں کہ حکمران کو چاہئے کہ وہ آئین اور قانون کی حکمرانی کو مدنظر رکھ کر فیصلے کریں غلط فیصلوں سے مزید مسائل پیدا ہونگے محمودخان اچکزئی نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات میں بہت بڑی دھاندلی ہوئی ہے اور آج حکومت کے اتحادی اس کا خود اعتراف کررہے ہیں کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اب بھی وقت ہے کہ اپنی ناکامیوں اور غلطیوں کو تسلیم کریں تو اس سے  حالات خراب ہونے کے بجائے مزید بہتر ہو سکتے ہیں اگر ناکامیوں کو تسلیم نہیں کیا تو نیا طوفان آئے گا اور پھر کوئی بھی اس طوفان کو نہیں روک سکتا اس وقت ملک کے حالات گھمبیر ہوتے جارہے ہیں اور پاکستان اقتصادی طورپر مشکل میں ہے اگر عوام حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر نکل پڑیں تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں اس وقت مہنگائی بے روزگاری انتہاء پر پہنچ گئی غلط سیاست کی وجہ سے ملک تنہائی کا شکار ہے ہمسایہ ممالک کے ساتھ حالات ٹھیک نہیں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جن کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے چاہئے ان کے ساتھ نہیں کررہے اور جب تعلقات بہتر نہیں چاہئے ان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لئے منت سماجت کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری چادر اور پگڑی کا مذاق نہ بنایا جائے تو ہم سے خطرناک کوئی نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ قوموں حقوق اور ان کے وسائل پر انہیں اختیار دینا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…