لاہور(این این آئی)غربت کے خاتمے سے متعلق وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ”احساس پروگرام“میں خواتین اور لڑکیوں کو معاشی لحاظ سے بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت دیہی خواتین
کے کام کے اعتراف، یکساں اجرت کی ادائیگی کیلئے راہ ہموار کرنے اور گھریلو کام کاج کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے طریقے تلاش کرے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ نئی ہاؤسنگ سکیموں میں خواتین کی گھروں میں مشترکہ ملکیت کویقینی بنانے کے ایک پالیسی وضع کی جارہی ہے۔