پشاور(این این آئی) سرکاری ادارے نے کے پی کے حکومت کو رپورٹ پیش کی ہے کہ حکمران جماعت کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (ف) کا پلان بی پارٹی توقعات کے برعکس مکمل طور پر ناکام رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جے یو آئی کے کارکنان کی جانب سے ملک کے بیشتر شہروں کی سڑکوں کی بندش سے مظاہرین کو عام لوگوں کی مزاحمت اور شدید مذمت کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ کئی مقامات پرجے یوآئی ف کیکارکنوں
اورعوام کے درمیان لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ جے یو آئی ف کے پلان سی میں ممکنہ طور پر حزب اختلاف کی جماعتیں ساتھ نہیں دیں گی۔ جے یو آئی پلان سی میں صرف ریلیاں نکالے گی اور جلسے کرے گی جس کا آغاز 24 سے 30 نومبر تک ہو گا۔یاد رہے رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی نے پلان بی ختم کرتے ہوئے ملک کی تمام بند سڑکیں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔