جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

رکشہ ڈرائیوربھی سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث نکلے،خاتون کے ہاتھ میں سونا اصلی ہے یا نقلی؟کیسے اندازہ لگاتا ہوں؟گرفتار رکشہ ڈرائیورکا اہم انکشاف

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)شہر قائد میں رکشا ڈرائیوروں کے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اس سلسلے میں فرئیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار رکشا ڈرائیور نے سنسنی خیز انکشافات کیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقوں میں وارداتیں کرنے والے رکشا ڈرائیور وقاص کو فرئیر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، گرفتاری کے بعد ملزم وقاص نے اعترافی بیان دیا، اس نے کہا کہ خاتون کے ہاتھ میں سونا دیکھ کر اندازہ لگا لیتا تھا کہ اصلی ہے یا نقلی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دہلی کالونی میں خاتون پر تشدد کر کے چوڑیاں بھی اتروائی تھیں، ملزم وقاص نے بتایا کہ ایک واردات کے 5 ہزار سے 10 ہزار ملا کرتے تھے، زیادہ تر وارداتیں ڈیفنس، کلفٹن اور گزری میں کیں، سڑک پر خواتین کو دیکھ کر اندازہ لگایا کرتے تھے کس کے پاس مال زیادہ ہوگا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 3 رکنی رکشا ڈرائیور گینگ نے دہلی کالونی میں خواتین سے بد سلوکی بھی کی تھی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے بعد 2 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، جن میں سے ایک وقاص اور دوسرا دلدار خان ہے جب کہ گینگ میں شامل مرکزی ملزم ریاض تاحال فرار ہے۔ایس ایس پی شیراز نزیر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے خاتون سے چھینی ہوئی سونے کی دو چوڑیاں اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…