لاہور( آن لائن )لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ایڈووکیٹ محمد فیضان نصیر چوہان اور طاہر مقصود بٹ کی جانب سے عمران خان پرعدلیہ مخالف تقاریر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ،عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ مخالف بیان دینے پروزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دیا جائے، وزیراعظم کے
خلاف توہین کی کارروائی کا حکم دیا جائے اور وزیر اعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے وضاحت طلب کی جائے،۔درخواست گزاران نے موقف اپنایا ہے کہ وزیراعظم نے عدلیہ کی کارکردگی پر تقریر کی اور اپوزیشن کے خلاف زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔متن میں درج ہے کہ اعلی عدلیہ کے ججز اور ان کے فیصلے پر تنقید کرنا توہین عدالت زمرے میں آتا ہے۔