راولپنڈی(آن لائن)ترکی میں غیرقانونی طور پر مقیم 42 پاکستانیوں کو ملک بدر کردیاگیا،غیرقانونی مقیم پاکستانیوں کو غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی میں غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
ترکی نے غیرقانونی طور پر مقیم 42 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا،غیرقانونی مقیم پاکستانیوںکو غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا دیا گیا،ذرائع کے مطابق ملک بدر کئے جانے والے افراد کو ایف آئی اے سیل منتقل کردیاگیا۔