جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

 عمران خان غصہ نہیں کر رہے میاں صاحب کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات ہونی چاہییں، تحریک انصاف نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی میڈٰیکل رپورٹس انتہائی گھمبیر تھیں مگر لندن روانگی کے وقت وہ کافی بہتر نظر آرہے تھے، عمران خان غصہ نہیں کر رہے میاں صاحب کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات ہونی چاہییں۔ امید ہے نواز شریف جلد صحت یاب ہو کر وقت سے پہلے وطن واپس آئیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر جاوید فیصل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت دے جس طرح وہ لندن جاتے ہوئے دکھائی دئیے لگتا ہے وہ جلد صحت یاب ہو کر واپس پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی مریض کو کہو کہ تمہاری رپورٹس بہت خراب ہیں مگر تم تو بہت اچھے اور صحت مند لگ ہے ہو تو مریض کو حوصلہ ملتا ہے اور میں عمران خان کا بیان بھی اسی تناظر میں دیکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹس تو بڑی گھمبیر تھیں مگر یہ خوش آئند بات ہے کہ نواز شریف جلد صحت یاب ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ماحول تبدیل ہونے سے بھی مریض جلد صحت یاب ہو جاتا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ یہ کہا جا رہا تھا کہ میاں صاحب کا یہاں علاج نہیں ہو سکتا، پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف کے لئے جو پہلے کہا اب بھی وہ کہہ رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نواز شریف کو صحت دے، ہم ان کے لئے دعا گو ہیں اور جب نواز شریف  جا رہے تھے تو ان کو دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ وہ کافی بہتر ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بالکل ٹھیک کہا کہ میڈیٰکل رپورٹس انتہائی گھمبیر تھیں مگر نواز شریف کی حالت بہتر نظر آتی ہے، اس حوالے سے رپورٹس کی تحقیقات ہونی چاہییں۔ ایک سوال پہ انہوں نے کہا کہ اس وقت جو میڈٰیکل رپورٹس آئی تھیں اور ان رپورٹس کے بعد نواز شریف کافی دنوں بعد لندن گئے تو ہو سکتا ہے اس عرصے میں وہ بہتر ہوگئے ہوں اور ہمیں امید ہے کہ نواز شریف جلد واپس آئیں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ئی غصہ نہیں کررہے وہ شروع سے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے کسی کرپٹ کو این آر او نہیں دینا اور کسی کو نہیں چھوڑنا، میانوالی تقریر میں بھی وہ اپنے پہلے والے موقف پر ڈٹے رہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…