لاہور (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک میں جنگلات کی بہتری کے لئے 10بلین ٹری سونامی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے جو رواں مالی سال2019-20سے2022-23 تک چلے گا۔ محکمہ جنگلات پنجاب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس پروگرام کے تحت آئندہ چار سالوں میں صوبہ پنجاب میں 466.463ملین پودے لگائے جائیں گے جبکہ اس سلسلہ میں صوبہ بھر میں ضلع و تحصیل کی
سطح پر نرسریاں قائم کی جارہی ہیں جہاں سے عوام کو پودہ جات فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شجر کاری کو فروغ دینے کے لئے حکومت کا یہ پروگرام بڑی اہمیت کا حامل ہے، اس پروگرام کے تحت نرسریوں میں اگائے جانے والے تھیلی دار پودے صرف2 روپے کے حساب سے عوام کو مہیا کیے جائیں گے اور اس پروگرا م کے تحت سر سبز و شاداب پنجاب کا خواب پورا ہو سکے گا۔