اسلام آباد (این این آئی)لاہور سے اسلام آباد جانے والی پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔ذرائع کے مطابق دوران پرواز پی کے 650 کے انجن میں خرابی پیدا ہوئی تاہم پائلٹ نے مہارت سے جہاز کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈ کرایا۔ذرائع کے مطابق طیارے میں
عملے کے افراد کے علاوہ 38 مسافر موجود تھے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق انجن میں کچھ چیز چلی گئی تھی جس سے خرابی پیدا ہوئی، پائلٹ نے خراب انجن کا سوئچ آف کر کے ایک انجن کی مدد سے جہاز کو اتارا۔ترجمان کے مطابق طیارہ خیریت سے لینڈ ہوا اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔