اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع ابرآلود، بارش اور پہاڑی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو ملک کے بیشتر مقامات پر مطلع ابرآلود ررہا تاہم بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں اکثر مقامات پر جبکہ شمالی بلوچستان ، خیبر پختونخوا،
بالائی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر کے اضلاع اور اسلام آباد میں کہیں کہیں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی اس دوران بلوچستان کے بعض اضلاع میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں بھی بعض مقامات پر گرج چمک اور تیز ہوائوں کے ساتھ بونداباندی،ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم ابرآلود اور سرد رہا تاہم ، شمالی بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب گلگت بلتستان،اسلام آباد اور کشمیر کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش بلوچستان: جیوانی 15 ، نوکنڈی 08 ، گوادر ، دالبندین 01 ، پسنی ، تربت ٹریس خیبر پختونخوا: پاراچنار 10 ، پٹن 06 ، چراٹ ، کالام ، بالائی دیر 03 ، بنوں ، مالم جبہ ، سیدو شریف ، لوئر دیر 02 ، بالاکوٹ، پشاور ، چترال ٹریس 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ پنجاب: مری 01 ، چکلالہ ، اٹک ٹریس ، گلگت بلتستان: چلاس ، بونجی ، گلگت ، استور ، بگروٹ ٹریس.کشمیر: مظفرآباد (ائیرپورٹ 3 ، سٹی 02) ، گڑھی دوپٹہ 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔