حق خود ارادیت کی حمایت،اقوام متحدہ میں پاکستان کی بڑی کامیابی،پیش کردہ قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی

21  ‬‮نومبر‬‮  2019

نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔ قرار داد حق خود ارادیت کی حمایت میں پیش کی گئی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد کی حمایت 81 ممالک نے کی۔ قرار داد پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے پیش کی۔پاکستان کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد نو آبادیاتی تسلط، بیرونی قبضے اور غیر قانونی جارحیت کا شکار تمام لوگوں کو حق خودارادیت کا حق دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی جانب سے پیش کی جانے والی قرار داد میں کہا گیا

کہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے والے عوام کی ہر ممکن مدد کرنا عالمی برادری کی اولین ذمہ داری ہے۔منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں واضح کیا کہ کوئی بھی ملک جارحیت، کرفیوز اور غیر قانونی پابندیاں لگا کر مقبوضہ علاقوں میں عوام کا حق خودارادیت غصب نہیں کر سکتا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے مطابق جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی کئی قراردادیں مقبوضہ علاقوں کے عوام کا ان کا حق خودارادیت دیتی ہیں۔پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے عالمی برادری پر واضح کیا کہ حق خودارادیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور مروجہ بین القوامی قوانین میں ایک رہنما اصول کی حیثیت رکھتا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…