کراچی (این این آئی)بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7ڈالرکی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا350روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالرکی کمی سے گھٹ کر1469ڈالرہوگئی جس کے زیر اثرکراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد،
لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 350روپے اور10گرام قیمت میں 300روپے کی کمی ہوئی جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت86200روپے سے گھٹ کر85850روپے اوردس گرام سونے کی قیمت73903روپے سے گھٹ کر73603روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت857.34روپے پرمستحکم رہی۔انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 9پیسے کی کمی ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید مستحکم اور قیمت فروخت میں 10پیسے کا اضافہ ہواجب کہ دیگر کرنسیوں کی قدر میں اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 9پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.37روپے سے گھٹ کر155.28روپے اورقیمت فروخت155.47روپے سے گھٹ کر155.38روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید155.20روپے مستحکم رہی جب کہ قیمت فروخت10پیسے کے اضافے سے بڑھ کر155.50روپے ہوگئی۔یوروکی قدر میں 20پیسے کا اضافہ ہوا جب کہ برطانوی پاونڈ 55پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں یوروکی قیمت خرید171.30روپے سے بڑھ کر171.50روپے ہوگئی جب کہ قیمت فروخت172.80روپے سے بڑھ کر173روپے ہوگئی۔برطانوی پا?نڈکی قیمت خرید199.75روپے سے بڑھ کر200.30روپے اورقیمت فروخت201.25روپے سے بڑھ کر201.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.25روپے سے بڑھ کر41.30روپے اورقیمت فروخت41.50روپے سے بڑھ کر41.60روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.25روپے سے بڑھ کر42.30روپے اورقیمت فروخت42.50روپے سے بڑھ کر42.60روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید21.80روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔