جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

احسن اقبال کے لیڈرکو نہ رسیدیں ملیں اور نہ قطری خط کا کیلبری فونٹ کام آیا، ن لیگ قوم کے کندھوں پر2400 ارب ڈالرزکا قرض لاد کر چلتی بنی، مراد سعید کا احسن اقبال کو جواب

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ ہم نے اداروں کو چٹھیاں نہیں مصدقہ دستاویزات دی ہیں، احسن اقبال کے لیڈرکو نہ رسیدیں ملیں اور نہ قطری خط کا کیلبری فونٹ کام آیا، جماعت قوم کے کندھوں پر2400 ارب ڈالرزکا قرض لاد کر چلتی بنی۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن قبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ احسن اقبال صاحب ہم نے اداروں کو چٹھیاں نہیں مصدقہ سرکاری دستاویز دی ہیں۔

بھائی کے ٹھیکوں سے اربوں کمانے والوں کے چہروں سے خوف جھلک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوف سے یادداشت متاثر ہوئی ہے یا احسن اقبال حقائق سے نظریں چرا رہے ہیں۔ جس عدلیہ نے احسن اقبال کے لیڈرکو بددیانت قراردیا اسی نے عمران خان کو صادق اورامین قراردیا۔مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم بننے سے قبل عمران خان کبھی سرکاری منصب پر نہیں رہے۔عمران خان نے سرکاری منصب پر نہ ہوتے ہوئے بھی اپنا سارا حساب عدالت میں پیش کیا۔ عمران خان نے دکھایا کہ کمائی حلال کی ہوتو برسوں بعد بھی رسیدیں مل جایا کرتی ہیں۔ مراد سعید نے کہا کہ احسن اقبال کے لیڈر کو نہ رسیدیں ملیں اور نہ قطری خط کا کیلبری فونٹ کام آیا۔ احسن اقبال کی جماعت قوم کے کندھوں پر 2400 ارب ڈالرز کا قرض لاد کر چلتی بنی۔ احسن اقبال کی حکومت کیلئے قرض پر سود کی مد میں ہم نے 10 ارب ڈالر ادا کیے۔احسن اقبال کی حکومت اداروں کا جنازہ نکال کر رخصت ہوئی۔ حکومت تباہ حال اداروں کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے محنت کررہی ہے۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بتایا جائے، امریکا، یورپ اور مشرق وسطیٰ میں کس نے فنڈنگ کی؟ مواخذے سے بچنے کیلئے الیکشن کمیشن کو ادھورا چھوڑاگیا،پی ٹی آئی 6 دسمبر کو چیف الیکشن کمیشن کی ریٹائرمنٹ کا انتظار کررہی تھی، قوم رسیدیں مانگ رہی ہے،آپ نے یہ 23 بے نا می اکاؤنٹس کیوں چھپائے؟انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ

میں اس بات کو اجاگرکرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی سیاست اور جمہوریت میں یقینی بنایا جائے کہ تمام جماعتیں ملکی مفاد میں کام کریں اور کسی غیرملکی لابی کے ہاتھوں ہائی جیک نہ ہوجائیں یا بیرونی عناصر کے ہماری جماعتوں کے اندررہ کر اپنے ایجنڈوں کو نافذ نہ کرسکیں۔الیکشن کمیشن کے قوانین جماعتوں کو پابند کرتے ہیں کہ بیرونی فنڈنگ کو شفاف انداز میں لائیں، شفاف انداز میں رپورٹ کریں، تاکہ ہماری سیاست اور جمہوریت بیرونی عناصر سے آزاد رہے، اورقومی مفاد کام کریں۔ مجھے افسوس ہے کہ وہ جماعت اور لیڈر جو سب کے اوپر کردارکشی کرکے اور کیچڑ اچھال کرتا ہے، خود کو مسٹرکلین کہتے ہیں، وہ جماعت جس نے کرپشن پر اپنا بیانیہ بنایا، ثابت ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…